سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کی چالاکی، کوچز کی پروموشن کی تصدیق لیکن نام نہیں بتائے.

 

سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کی چالاکی، کوچز کی پروموشن کی تصدیق لیکن نام نہیں بتائے.

مسرت اللہ جان

پشاور…سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ نے سال 2023 میںصرف د و کوچز کو گریڈ سولہ سے گریڈ سترہ میں پروموٹ کیا ، اور یہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد محمود کے دور میں ہوا ،

سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کوچز کو سینئر کوچز کے عہدے پر تعینات کیا گیا اسی طرح گریڈ پندرہ کے سپروائزر کو سینئر سپروائز کے عہدے پر گریڈ سولہ میں پروموشن دیدی گئی …

گریڈ دس کے ہاسٹل سپرنٹنڈنٹ گریڈ پندرہ میں پروموشن دیدی گئی چار کئیر ٹیکرز کو سال 2023میں ڈی جی خالد محمود کے تعیناتی کے دوران سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں گریڈ آٹھ سے گریڈ پندرہ میں سپروائزر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ،

اسی طرح آٹھ ٹیکنیکل کیڈر کے اہلکار جو کہ گریڈ پانچ میں تھے کو گریڈ آٹھ میں کیئرٹیکر کے عہدے پر پروموشن دیدی گئی چار اہلکاروں کو گریڈ چار سے گریڈ آٹھ میں سٹور کیپر کے عہد ے پر تعینات کیا گیا ، تین ٹیکنیکل کیڈر کے گریڈ تین اہلکاروں کو گریڈ آٹھ میں پروموشن دیدی گئی .

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے رائٹ ٹو انفارمیشن میں لئے گئے معلومات پر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے پروموٹ ہونیوالے سینئر کوچز کے نام نہیں دئیے.

اسی طرح سپورٹس فاﺅنڈیشن جو کہ سال 2003 میں بنایا گیا تھا کے ممبران کی تعداد چھ ہیں اور اس میں ایک ریٹائرڈ اہلکار کی تعیناتی کی تصدیق کی گئی ہیں .

 

 

error: Content is protected !!