قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کو دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں فرنچائز نے بھاری رقم دیکر اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برطانوی لیگ دی ہنڈریڈ لیگ کیلئے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی، پاکستان سے محض تین پلیئیر کو 8 فرنچائزز نے پِک کیا، جس میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور عماد وسیم شامل۔
قومی کرکٹرز میں نسیم شاہ سب زیادہ مہنگے کرکٹر ثابت ہوئے انہیں برمنگھم فینکس ایک لاکھ 25 ہزار یورو (یعنی 3 کروڑ 77 لاکھ پاکستان روپے سے زائد) میں اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔
آل راؤنڈر عماد وسیم دوسرے مہنگے ترین پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہیں ایک لاکھ پاؤنڈز (یعنی 3 کروڑ 53 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں ٹرینٹ راکٹس اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
دوسری جانب گزشتہ سیزن میں ویلش فائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو ویلش فائر نے ہی ایک لاکھ یورو (یعنی 3 کروڑ 1 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
اسی طرح بین الاقوامی کرکٹرز کے بڑے ناموں میں جیسن رائے، ڈیوڈ وارنر، ٹم ڈیوڈ، اور شکیب الحسن کو بھی کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی۔ اور شاداب خان، افتخار احمد، حسن علی اور سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو کسی بھی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔
قبل ازیں برطانوی ٹی20 لیگ دی ہنڈرڈ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹ میں 68 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی۔
واضح رہے کہ دی ہنڈرڈ کا چوتھا ایڈیشن جولائی میں شروع ہوگا، چوتھے ایڈیشن میں مینز اور ویمنز کی 8-8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کا پہلا میچ 23 جولائی کو لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں برمنگھم فینیکس اور اوول انوینسیبلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں برس ویلش فائر نے حارث رؤف جبکہ اسامہ میر کو مانچسٹر اوریجنل نے ریٹین کیا تھا