اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پروفیشنل ا سکواش ایسوسی ایشن(پی ایس اے) نے پاکستان ا سکواش فیڈریشن کو 5ہزار سے 70ہزار ڈالر کی مالیت کے مردں اور خواتین کے مزید عالمی مقابلوں کے اجازت دے دی۔دسمبر2017 میں پاکستان اوپن ا سکواش چیمپین شپ اور چیف آف دی ائیر سٹاف وویمن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ کے کامیاب انعقاد کے بعدپاکستان ا سکواش فیڈریشن نے عالمی تنظیم کو اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں مزید مقابلوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسی تناظر میںپروفیشنل ا سکواش ایسوسی ایشن(پی ایس اے) نے 12 اور 15مارچ2018 کو بالترتیب کراچی اور لاہور کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس کامیاب جائزہ کے بعد پی ایس اے نے پاکستان ا سکواش فیڈریشن کو اسلام آباد،لاہور اور کراچی سمیت پورے پاکستان میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل مردں اور خواتین کے مزید عالمی مقابلوں کے اجازت دے دی۔پاکستان ا سکواش فیڈریشن نے اپنی صوبائی اسکواش ایسوسی ایشنزکو زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کروانے کے لئے اسپانسرشپس لانے کے لئے کہا ہے تاکہ ایسے ٹورنامنٹس سے پاکستانی کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں اضافہ ہو سکے۔