کپتان بابراعظم نے افغانستان سے شکست کا ملبہ بولرز پر ڈال دیا

 

 

 

 

 

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے افغانستان سے شکست کا ملبہ بولرز پر ڈال دیا۔

 میچ کے بعد رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہاکہ ہم نے بولنگ اچھی نہیں کی،

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان کو اچھا ہدف دیا تھا لیکن باولنگ کے شعبے میں ہم نے اچھی کارکر دگی کا مظاہرہ نہیں کیا کیونکہ ہم نے مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لیں۔

 

افغانستان سے شکست کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اگر آپ ایک شعبے میں اچھا پرفارم نہیں کر رہے تو آپ کو شکست ہوتی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے شروع میں اچھی باولنگ کی لیکن وکٹیں نہیں لے پائے۔کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے ، خاص طور پر باولنگ اور فیلڈنگ میں اچھا پرفارم نہیں کر رہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!