شاہد آفریدی اوز ڈویلپرز کے ایمبیسڈربن گئے
شاہد آفریدی اوز ڈویلپرز کا ایمبیسڈر بننے پر خوشی کا آظہار
لاہور ، 10 مئی، 2024:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو آج OZ ڈویلپرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنا ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا۔ اس مناسبت پر ایک تقریب بحریہ آرچارڈ کے آفس میں منعقد کی گئی.
جس میں حمزہ مجید (چیئرمین او زیڈ گروپ)، ثاقب اظہر (سی ای او اور انبلرز کے شریک بانی)، ایڈمرل زاہد الیاس (سی او او بحریہ ٹاؤن لاہور)، حارون حنیف (سی ای او اوز گروپ) اور محمد محسن (ڈائریکٹر پروجیکٹس) سمیت قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران، OZ ڈویلپرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیئرمین، حمزہ مجید، نے شاہد آفریدی کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا، "ہمیں خوشی ہے کہ ہم شاہد آفریدی کو اوز ڈویلپرز کا حصہ بنا رہے ہیں۔
ان کی ملک کے لیے بے مثال خدمات ہیں اور ان کا ہمارے ساتھ جورنا اس بات کی تائید کرتا ہے کہ اوز ڈویلپرز اپنے کسٹمرز کو بہترین اعلی معیار کی سہولتیں اور جدید طرز کے انفراسٹرکچر فراہم کرتا ہے۔”
شاہد آفریدی نے بھی اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا، "OZ ڈویلپرز کا ایمبیسڈر بننا میرے لیے خوشی کی بات ہے۔ میں ان کی انویشن اور بصیرت میں یقین رکھتا ہوں، اور میں ان کے ساتھ ان کے سفر میں شرکت کرنے کے لیے بے قرار ہوں۔”
یہ تعاون انفرادیت اور جذبے کا ایک ملاپ ہے، جہاں دونوں طرفیں ممکنات کی حدود کو بڑھانے اور اسٹیٹ انڈسٹری میں نئے جدید طرز کے معیار کا تعین کرنے کے عہد کرتے ہیں۔
اوز ڈویلپرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بنیادی اصول میں پاکستان کی ریل اسٹیٹ انڈسٹری میں تسلسل کا آغاز ہے، جس میں بہترین انویسٹمنٹ کے منصوبوں کے لیے اضافی مواقع فراہم کیے جائیں۔ چیئرمین حمزہ مجید کی رہنمائی میں، OZ ڈویلپرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اپنے معیار کو پورا کرنےوالا واحد منصوبہ بن چکا ہے۔