کارڈف میں مسلسل ہلکی بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ہونے والا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ منسوخ کر دیا گیا۔
پاکستانی ٹیم گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے برمنگھم سے کارڈف پہنچی جہاں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہونا تھا لیکن مسلسل ہلکی بارش کے باعث اسے منسوخ کر دیا گیا۔
چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ لیڈز میں بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جبکہ برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں میزبان انگلش ٹیم نے 23 رنز سے فتح سمیٹ کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔