سمر گیمز 2024 کی والی بال چیمپئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی

سمر گیمز 2024کی والی بال چیمپئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی

وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی بھی شرکت

وزیرکھیل پنجاب نے سمر گیمز 2024ء والی بال چیمپئن شپ کی ونر اور رنراپ ٹیموں میں 6لاکھ 30ہزار روپے کے انعامات اورر میڈلز تقسیم کیے گئے

یہ جیت صرف فیصل آباد کی نہیں پنجاب کے تمام کھلاڑیوں کی ہے،سکروٹنی کمیٹی نے کھلاڑیوں کے کھیل کا جائزہ لیا اور بہترین کھلاڑی منتخب کیے، وزیرکھیل پنجاب

باصلاحیت کھلاڑیوں کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں کیلئے تیار کیا جائے گا، ملک فیصل ایوب کھوکھر

سمر گیمز2024 سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، والی بال کے بعد سمر گیمز ہاکی اور کبڈی کے مقابلے اس سے زیادہ سنسی خیز ہوں گے،وزیرکھیل پنجاب

سمر گیمز کے دوسرے مرحلے میں ہاکی کے مقابلے 4سے 6جون تک ہوں گے، پلیئرز ڈویلپمنٹ کے ساتھ ہم پلیئرز گرومنگ پر بھی توجہ دے رہے ہیں، فیصل ایوب کھوکھر

اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کو یادگاری سوینئر پیش کیا

لاہور(نوازگوھر)31مئی 2024ء۔ سمر گیمز 2024کی والی بال چیمپئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی ہے، جمعرات کے روز جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے والی بال کے فائنل میں فیصل آباد نے 3-0سے گوجرانوالہ ڈویژن کو ہرادیا،

فائنل میں فیصل آباد نے تینوں سیٹ 25-17،25-19اور 25-19سے جیتے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے،

صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ونراور رنراپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور انعامی رقوم کے چیک دیئے،سمر گیمز 2024ء والی بال چیمپئن شپ کے ونر اور رنراپ ٹیموں میں 6لاکھ 30ہزار روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے،

فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے عثمان اور طلحہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن کی جانب سے علی رضا اور علی عباس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھنگڑے ڈالے اور مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جیت صرف فیصل آباد کی نہیں پنجاب کے تمام کھلاڑیوں کی ہے،سکروٹنی کمیٹی نے کھلاڑیوں کے کھیل کا جائزہ لیا

اور بہترین کھلاڑی منتخب کیے،والی بال کے ایونٹ میں کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں ان کھلاڑیوں کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں کیلئے تیار کیا جائے گا،

صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ والی بال کے بعد سمر گیمز ہاکی اور کبڈی کے مقابلے اس سے زیادہ سنسی خیز ہوں گے،سمر گیمز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے،

بہترین کھلاڑیوں کو صوبائی اور نیشنل سطح پرکھیلنے کے مواقع دیئے جائیں گے،سمر گیمز کے دوسرے مرحلے میں ہاکی کے مقابلے 4سے 6جون تک ہوں گے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب پلیئرز ڈویلپمنٹ کے ساتھ پلیئرز گرومنگ پر بھی توجہ دے رہا ہے۔

اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کو یادگاری سوینئر پیش کیا،

تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری فرحان فاروق،ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر،ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن، محمد حفیظ بھٹی،

ڈویژنل سپورٹس افسران طارق نذیر، رانا حماد، فیصل امیر، ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto