ملائیشیا میں پاکستانی مارشل آرٹسٹ کا کارنامہ، ایم بی ڈبلیو انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور دو سلور میڈل جیت لئے۔
پاکستان کے سید ابو ہریرہ شاہ اور سید ہادی جعفری نے گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ محمد میران اور محمد حسن نے سلور میڈلز سینے پر سجائے۔
محمد ہادی جعفری نے گولڈ میڈل میچ میں انڈونیشیا کے کھلاڑی کو ناک آؤٹ کیا، سید ابو ہریرہ شاہ ملائشین کھلاڑی کو شکست دیکر فائنل میں پہنچے، فائنل میں مدمقابل نہ آنے کی وجہ سے واک اوور کی بنیاد پر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
محمد میران کو فائنل میں ملائشین حریف سے شکست ہوئی، محمد حسن انجری کی وجہ سے فائنل نہ کھیل سکے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔