ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان شاہینز نے اے سی ٹی کومیٹس کو 91 رنز سے ہرادیا

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان شاہینز نے اے سی ٹی کومیٹس کو 91 رنز سے ہرادیا۔

عرفان خان کی شاندار سنچری۔ عارف یعقوب کی چار اور عرفات منہاس کی تین وکٹیں

پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا-

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلے جائیں گے

ڈارون 18 اگست ۔ پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اے سی ٹی کومیٹس کو 91 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ کی نمایاں بات محمد عرفان خان کی سنچری اور اسپنرز کی عمدہ کارکردگی تھی جن میں لیگ اسپنر عارف یعقوب چار وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔
یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی چھ میچوں میں پانچویں کامیابی ہے۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز ، پرتھ اسکارچرز کو17 رنز سے تسمانیہ ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے میلبرن رینیگیڈز کو 4 وکٹوں سے اور بنگلہ دیش اے کو3 وکٹوں سے ہراچکی ہے۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔

جواب میں اے سی ٹی کومیٹس 16.1 اوورز میں 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان شاہینز کی اننگز میں محمد عرفان خان نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 56 گیندوں پر106 رنز اسکور کیے جس میں 14 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

48 رنز پر 4 وکٹیں گرجانے کے بعد محمد عرفان خان نے حسیب اللہ کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 140 رنز کا اضافہ کیا۔حسیب اللہ نے 49 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے جس میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔

اے سی ٹی کومیٹس کے بیٹرز پاکستانی اسپنرز کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہے۔ عارف یعقوب نے17 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں ۔ عرفات منہاس تین کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ مبصرخان نے دو اور فیصل اکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کومیٹس کی طرف سے ٹیلر وان لوئن نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے۔

مختصر اسکور۔

پاکستان شاہینز 202 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) محمد عرفان خان 106۔ حسیب اللہ 49 ناٹ آؤٹ ۔ جیکبس 43 / 2 وکٹ۔

اے سی ٹی کومیٹس 111 رنز( 16.1 اوورز ) ٹیلر وان لوئن 29۔ عارف یعقوب 17 / 4 وکٹ ۔عرفات منہاس22 / 3 وکٹ۔ مبصرخان 14 / 2 وکٹ ۔

نتیجہ ۔پاکستان شاہینز نے 91 رنز سے جیتا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport