دنیا کے ساتھ مقابلے کیلئے بلے بازوں کو سٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہو گا ؛ مصباح الحق

دنیا کے ساتھ مقابلے کیلئے بلے بازوں کو سٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہو گا: مصباح الحق

پی سی بی چیمپئنز کپ کی ٹیم وولوز کے مینٹور مصباح الحق نے کہا ہے کہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے بلے بازوں کو سٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہو گا۔

قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا مینٹور شپ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، وولوز ٹیم کے ساتھ میرا پرانا تعلق ہے، ہمارا مقصد انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کے گیپ کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے ڈومیسٹک پلیئرز انٹرنیشنل لیول پر آکر پرفارم کرتے ہیں مگر ہمارے نہیں کرپاتے، اس ایونٹ میں ہمارے پاس مختلف ٹیمیں ہوں گی جن میں انڈر 19 اور سینئر پلیئرز بھی ہوں گے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل کھلاڑی تینوں فارمیٹ کھیل سکتا ہے، کھلاڑیوں کو جانچ کر فیصلہ کریں گے کہ کون کہاں کھیل سکتا ہے؟

ہمیں ایسے کھلاڑی تیار کرنے ہیں جو تینوں فارمیٹس میں کھیل سکیں، دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے بلے بازوں کو سٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو حوصلہ دینے کے ساتھ ساتھ سکھانا ہوگا کہ کیسے تیز کھیلنا ہے؟

انہوں نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ میں اسٹینڈرڈ کو میٹ کرنا ضروری ہے، کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ کو میٹ کرے گا تب ہی کھیلے گا۔ ہمیں کھلاڑیوں کی جو لسٹ دی گئی وہ سلیکٹرز نے بنائی ہے، ہمارا ویژن یہی ہے کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کے فاصلے کو ختم کریں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport