شان مسعود ناکام ترین کپتان بن گئے،
مسلسل پہلے پانچ ٹیسٹ ہارنے کا منفرد ریکارڈ شان مسعود نے اپنے نام کر لیا۔
اسلام آباد ؛ رپورٹ نواز گوھر
قومی کپتان شان مسعود کو گزشتہ برس دسمبر میں پاکستان کرکٹ ریڈ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور تب سے ان کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش اور پانچ میچوں میں شکست ہوچکی ہے،
جس کے بعد وہ سب سے زیادہ ابتدائی ٹیسٹ میچ ہارنے والے کپتانوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
شان مسعود پاکستان کی 71 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں مسلسل پہلے 5 ٹیسٹ میچز ہارنے والے کپتان بن گئے، کپتانی کے ساتھ شان مسعود کی بیٹنگ اوسط پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا۔
شان مسعود نے 35 ٹیسٹ میچز میں 28 رنز کی اوسط سے صرف ایک ہزار 798 رنز بنائے،4 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، 50 اننگز میں پہلے نمبرز پر بیٹنگ کرنے والے کسی بھی پاکستانی بیٹرز کی یہ بدترین اوسط ہے۔
یاد رھے کہ یہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب پاکستان کواپنی ہی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ،حال ہی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کیا تھا ۔
پاکستان دو مرتبہ نیوٹرل وینیو پر بھی وائٹ واش کا شکار ہو چکا ہے ۔ 2002 میں آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات میں اور 2017 میں سری لنکا نے بھی متحدہ عرب امارات میں ہرایا ۔
یہ پاکستان ٹیم کی مجموعی طور پر 17 ویں سیریز وائٹ واش شکست ہے ۔ 13 سیریز میں پاکستان حریف کے ہوم گراؤنڈ پر ہارا ہے ۔
پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا میں 1972، 1999، 2004، 2009، 2016 اور 2023 کی سیریز اورجنوبی افریقہ میں 2002، 2013 اور 2018 کی سیریز ،نیوزی لینڈ میں 2016 اور 2020 کی سیریز جبکہ سری لنکا میں 2014 کی سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی تھی ۔