قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر محمد یوسف نے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔
محمد یوسف سلیکشن کمیٹی ممبر کے عہدے سے مستعفی۔
کوچنگ میں دلچسپی رکھنے کے خواہشمند
فیصل آباد 29 ستمبر، 2024: نوازگوھر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ محمد یوسف نے قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر اپنی ذمہ داری سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے تاکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں دیگر اہم ذمہ داریوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھ سکیں۔
پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے اپنے دور میں ذمہ داری ادا کرنے پر محمد یوسف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ یوسف پی سی بی میں ایک اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر اپنے وسیع علم اور تجربے کا اظہار کریں گے۔
میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ کھلاڑی عظمت کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے جس نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2024 میں تیسرے پوزیشن حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے۔
انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔