ایسٹ کپ انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ: پاکستان ٹیم روس پہنچ گئی
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) روس میں شیڈول ایسٹ کپ انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پانچ رکنی پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم روس پہنچ گئی۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کھلاڑیوں میں سجاد امین، حیدر شکیب،حنظلہ بٹ،حیدر سلطان اوردانیال آفتاب شامل ہیں۔ پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدرسابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر محمد زبیر یوسف بٹ بطورٹیم منیجرکم کوچ پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کے منیجرسابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر محمد زبیر یوسف بٹ نے کہا ہے کہ قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم بہترین نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،ایسٹ کپ انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام روشن کرے گی۔