وینٹیج کلاسک آٹوموٹو میلہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں سج گیا
پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خوبصورت، قدیم اور چمچماتی گاڑیوں کا میلا پشاورسپورٹس کمپلیکس میںسج گیا شو میں مرسڈیز،بی ایم ڈبلیو، جاگوار فورڈ، شیورلیٹ، منی، وی ڈبلیو،
لینڈ روورسمیت تین سو سے زائد گاڑیاں شریک ہوئیںجس میں ملک کے مختلف شہروں سے قدیم اور کلاسک گاڑیوں کے شوقین افراد اپنی گاڑیوں کے ہمراہ شریک ہوئے شو کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر نے کیا
ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشن نعمت اﷲ مروت ڈپٹی ڈائریکٹرعزیز اﷲ جان، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ بھی موجود تھے
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزیر کھیل سید فخرجہاں کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری سپورٹس مطیع اﷲ کی سربراہی میں اس شو کا انعقاد کیاگیا۔
شو کا مقصد صوبے میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے ہیں۔کار شو میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے ،
کار شو دیکھنے آنے والے بچوں اور والدین کا کہنا ہے کہ یہاں آکر خوبصورت اور پرانی گاڑیاں دیکھنا کو ملیں اس طرح ایونٹس جاری رکھنے چاہئیں۔
شو میں بی ایم ڈبلیو ، فیراری ، مرسڈیز ، ہارلے ڈیوڈسن اور دیگر گاڑیوں کے مختلف ماڈل ڈسپلے پر تھے جہاںمنی کوپر، فاکسی اور مرسڈیز شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں وہیں چمکتی دھمکتی گاڑیوں کے ساتھ شہریوں نے خوب سیلفیاں بھی بنوائیں۔