شاباش خیبرپختونخوا:
قائداعظم گیمز میں خواتین سوئمرز کی شاندار کارکردگی دکھاکرچوتھی پوزیشن حاصل کی
اسلام آباد: نوازگوھر
قائداعظم گیمز کے دوران خیبرپختونخوا کی خواتین سوئمرز نے پہلی بار سوئمنگ مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر چوتھی پوزیشن۔حاصل کی، اورایونٹ کے آفیشلز سمیت شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ ان مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور اپنے صوبے کی نمائندگی کا حق ادا کیا۔
اگرچہ یہ کھلاڑی میڈلز جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکیں، چوتھی نمبرپررہی،٨لیکن ان کی محنت، صلاحیت اور جذبے نے کھیلوں کے حلقوں اور ایونٹ کے منتظمین کو بے حد متاثر کیا۔
یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبرپختونخوا میں خواتین کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے اور مزید مواقع فراہم کیے جانے سے وہ مزید کامیابیاں حاصل کرسکتی ہیں۔
یہ پہلا موقع تھا جب خیبرپختونخوا کی خواتین نے قائداعظم گیمز میں سوئمنگ کے میدان میں حصہ لیا، جو کھیلوں کے میدان میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔