دیگر سپورٹس

نیشنل کلائمنگ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی شاندار کاکرردگی

نیشنل کلائمنگ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کی بہترین کارکردگی

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)

خیبر پختوا کی ٹیم نے نیشنل کلائمنگ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی میڈلز جیت لئے۔

سیکرٹری جنرل نجیب خٹک کا کہنا ہے کہ باﺅلڈر رائزنگ کیٹگری میں ولید محمود نے گولڈ شہزاد احمد نے برونز، لیڈ کیٹگری میں محمد سلمان خان نے سلور اور شیر ایاز نے برونز میڈلز جیتے۔

چیمپئن شپ میں صوبوں، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مجموعی طور ایس این جی پی ایل نے چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ابوذر فیض نے سپیڈ کلائمنگ، لیڈ میں سیف الدین، باﺅلڈر میں سیف الدین اور راک کلائمنگ میں حسن فیض نے گولڈ میڈلز جیتے۔یہ خیبر پختونخوا اپائن ٹیم کی قومی چیمپئن شپ میں اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

نجیب خٹک کا کہنا ہے کہ جلد صوبے میں کلائمنگ کے فروغ کے لئےڈائریکٹر جنرل سپورٹس سے ملاقات کریں گے اور پشاور میں قومی سطح کے ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button