ٹوکیو میراتھون ایتھوپیا کے تادیسی ٹیکیلے نے جیت لی

دنیا کی سات بڑی میراتھونز میں سے ایک ٹوکیو میراتھون ایتھوپیا کے تادیسی ٹیکیلے نے جیت لی۔
تادیسی ٹیکیلے نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 3 منٹ 23 سیکنڈز میں طے کیا جبکہ ایتھوپیا ہی کے Deresa Geleta ڈیریسا گیلیٹا دوسرے اور کینیا کے ونسنٹ کیپکیموئی نگیٹچ Vincent Kipkemoi Ngetich نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹوکیو میراتھون میں مجموعی طور پر 23 پاکستانی شریک تھے ،اسلام آباد کے بلال احسن تیز ترین پاکستانی رہے جنہوں نے 42 عشاریہ دو کلو میٹر کی دوڑ تین گھنٹے 21 منٹ اور 32 سیکنڈز میں مکمل کی۔
حامد بٹ دوسرے اور بلال سعید پاکستانیوں میں تیسرے تیز ترین رنر رہے ۔اسپیشل اولمپکس کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے والے فیصل شفیع نے دوڑ تین گھنٹے41منٹ میں مکمل کی۔
خواتین رنرز میں پاکستان کی کوکب سرور کی شاندار پرفارمنس رہی۔ کراچی کی کوکب سرور نے فاصلہ تین گھنٹے ، 52 منٹ 25 سیکنڈز میں مکمل کیا۔پاکستانی خواتین میں ماہین شیخ دوسرے اور خولہ احمد تیسرے نمبر پر رہی۔



