دیگر سپورٹس

35 ویں نیشنل گیمز ملتوی ؛ کس کی نااہلی ، کون ذمہ دار ہے ؟

35 ویں نیشنل گیمز ملتوی ؛ کس کی نااہلی ، کون ذمہ دار ہے ؟

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے یکم مئی سے نو مئی تک ہونے والے نیشنل گیمز کو ملتوی کرنیکا اعلامیہ جاری کردیا سترہ اپریل کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اعلامیہ میں گیمز کے ملتوی ہونے کے حوالے سے کہا گیا ہے لیکن وجوہات ظاہر نہیں کی گئی ۔

گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے دیگر صوبے سمیت ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی مختلف کھیلوں کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں ۔ اور صوبائی حکومتوں کے کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں قبل ازیں ایک مرتبہ قبل بھی تاریخ تبدیل کی گئی ۔

اب مقابلوں سے دو ہفتے قبل اسکے ملتوی ہونے کی وائرل پیغام نے ایک نیا معاملہ کھڑا کردیا ۔ تاحال اس حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا ردعمل نہیں آیا ۔

لیکن عین موقع پر مقابلوں کے ملتوی ہونے کے اعلامیہ نے نہ صرف سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے کارکردگی بلکہ اس کے فعالیت سے متعلق آوازیں بھی آٹھنے لگی ہیں ۔

کیا یہ انتظامی معاملہ ہے یا پھر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نااہلی کہ عین موقع پر سب کچھ تبدیل کردیا ۔گیمز ملتوی ہونے کے اعلامیہ سے یہ بات یقینی ہو گئی ہے کہ ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا۔۔

واضح رہے کہ سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز نیشنل گیمز ملتوی کرنے کا اعلان کیا جس سے کھلاڑیوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

سندھ اولمپکس نے ایک خط تمام متعلقہ اداروں کو جاری کیا ہے جس میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر نیشنل گیمز ملتوی کیے جانے کا بتایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی، ہیٹ ویو اور انٹر کے امتحانات کی وجہ سے نیشنل گیمز ملتوی کیے گئے حالانکہ مئی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا سب کو علم تھا انٹر کے امتحانات کا اعلان بھی کئی ماہ پہلے کیا جاچکا تھا۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدید لہر کے باعث حکومت سندھ کی درخواست پر گیمز ملتوی کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کے انعقاد بارے پی او اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سوموار کو طلب کیا ہے۔

انہون نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کریں گے ، نیشنل گیمز کے ملتوی ہونے سے نیشنل یوتھ گیمز کے شیڈول متاثرہ نہیں ہوگا، نیشنل یوتھ گیمز ستمبر میں لاہور میں ہی منعقد ہوں گی۔

نیشنل گیمز اس سے پہلے فروری میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کو ملتوی کرکے شدید گرمی میں مئی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن اب مئی میں بھی گیمز ملتوی کردیا گیا۔ نیشنل گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!