پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ہائیرایجوکیشن خیبر پختونخوا،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرجمشید بلوچ اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام پشاورمیں منعقدہ کھیلوں کے ریفریشر کورس کے سلسلے میں چک بال کا تین روزہ ریفریشر کورس اختتام پذیر ہوگیا،اس کورس میں خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع اور باجوڑ ایجنسی کے کالجز اور سکولوں کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن نیبڑی تعدادمیںحصہ لیا۔صوبائی ادرالحکومت پشاور میں منعقدہ اس ریفریشرکورس میںپاکستان چک بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنر ل عمانوئیل اسداور دیگر آفیشلزنے خصوصی شرکت کرکے شرکاء کو چک بال کے قوانین اور انکے رولز ریگولیشن سے تفصیلی آگاہ کیا،اس موقع پر کورس کے شرکاء کو چارگروپ میں تقسیم کرکے انکے مابین طہماس گرائونڈمیں میچز بھی منعقد کیا،ڈائریکٹریٹ آف ہائیرایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ممبر ڈاکٹر نعمان کی ذاتی کاوشوں اور انکی فنڈزسے کھیلوں کے جدیدقوانین سے آگاہی کیلئے سپورٹس ریفریشر کورس کے سلسلے میں خیبر پختونخوامیںچک بال کھیل کوفروغ دینے کیلئے تین روزہ ریفریشرکورس کاانعقاد کیا گیا،طہماس فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں منعقدہ پشاور،مردان،چارسدہ،سوات،ڈی آئی خان ،بنوں مردان،کوہاٹ،نوشہرہ،ہری پور،مانسہرہ،تور غر،کوہستان اور دیگر دور دراز ضلاع سمیت باجوڑ ایجنسی سے کالجزاور سکولوںکے ڈائیریکٹر زفزیکل ایجوکیشن سے بڑی تعدادمیں حصہ لیا،چک بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عمانوئیل اسد نے بتایاکہ یہ کھیل پاکستان میں نیا ضرور ہے تاہم دنیابھر میں باسکٹ بال ،نیٹ بال اور دیگر مقبول کھیلوں کی طرح پسند کیاجارہاہے اور تواتر کیساتھ انکے ورلڈ کپ ،اور ایشین چمپئن شپ سمیت مختلف انٹر نیشنل ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا اور2006سے قومی چک بال ٹیم ان ایونٹس میں برح چڑھ کر حصہ لے رہی ہے جس میں قومی ٹیم کوایک نمایاں مقام حاصل ہے ۔
انہوں نے پشاور میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلعی حکومت اور ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دوسری کھیلوں کی طرح چک بال کے فروغ کیلئے ریفریشرزکو رس کا انعقاد کرکے ایک بہت بڑاکارنامہ سرانجام دیاہے کیونکہ کسی بھی کھیل کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ سامنے لانے میں سکولوںاوت کالجز کا اہم رول ہے جہاں سے ہمیں بہترین ٹیلنٹ سامنے آسکتاہے ہمیں خیبر پختونخوامیں چک بال کا مستقبل اس لحاظ سے تابناک نظر آرہاہے کہ خیبر پختونخوامیں اس کھیل سے متعلق پہلاریفریشرکورس سکولوں اور کالجز کے ڈائریکٹر ز فزیکل ایجوکیشن کیلئے منعقد کیا گیاہے جو یقیناً اپنے اضلاع کے سکول وکالجز میں طلبہ کو اس کھیل سے متعلق تربیت دینگے
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید خان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈائریکٹر یٹ آف سپورٹس کے ڈی جی جنید خان نے صوبے بھر میں کھیلوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں اسی طرح ضلع ناظم اربا ب عاصم خان اور ڈسٹرکٹ کونسل کے اراکین بھی ضلع پشاور میں کرکٹ،فٹ بال،ہاکی،باسکٹ بال،نیٹ بال،والی بال،آرچری،تن سازی،بیس بال اور مارشل آرٹس سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کررہی ہیں یہی وجہ ہے کہ پشاور کے 92یونین کونسلوں میں نوجوانوں کو کھیلوں کے بنیادی وسائل کی فراہمی کیلئے کٹس اور شوزکیساتھ ساتھ کھیلوں کے معیاری سامان فراہم کردی گئی ہیں ،جس سے صحیح معنوں میں نچلی سطح بہترین ٹیلنٹ سامنے آناشروع ہوچکاہے ۔اس موقع پرہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عبدالرشیدانوراور ہزارہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس اور سابق انٹر نیشنل اتھلیٹ محمد اقبال خان نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ ،ڈی جی سپورٹس جنید خان اور ضلع ناظم ارباب محمد عاصم سمیت ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر ڈاکٹر نعمان ودیگر حکام کا شکریہ اداکیا کہ انکی کوششوں سے چک بال کا ریفریشر کورس منعقد کرایاگیا۔