دیگر سپورٹس

ملتان کی ٹیمیں صوبائی سطح پر بہترین کارکرگی دکھائیں گی : کمشنر عامر کریم خان

ملتان کی ٹیمیں صوبائی سطح پر بہترین کارکرگی دکھائیں گی کمشنر عامر کریم خان

وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر موسم گرما کےآغاز پر کھلاڑیوں کے لیے سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز2025کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن میں انٹر ڈسڑکٹ گیمز کا باقاعدہ آغاز ہاکی بوائز اینڈ گرلز کے کے ایونٹ سے ہوا

جس کا آغاز آسڑوٹرف ہاکی اسٹیڈیم متی تل میں کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کیا مہمان گرامی میں شیخ طارق رشید سابق ایم این اے سلمان نعیم ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک انور علی ٹکٹ ہولڈر تھے

جبکہ عطاالرحمن خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم ڈی ایس اوملتان ساجد محمود ڈی ایس اولودہران عاصم بھٹی ڈی ایس او وہاڑی فاروق لطیف کنوئینیر ایونٹ نورخان قیصرانی ٹی ایس اوملتان سٹی سفیر حسین نقوی عبدالسعید ممبران ہاکی ایسوسی ایشن موجود تھے

عطاالرحمن خان نے سمرگیمز کے حوالہ سے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل لیول پر ٹرائلز کے بعد ڈسڑکٹ لیول پر کبڈی ہاکی بوائز اینڈ گرلز والی بال اور بیڈمنٹن بوائز اینڈ گرلز کی ٹیموں کی تشکیل دی گئی

جن کےمابین ڈسڑکٹ لیول پر مقابلے کرائے جارہے ہیں یہاں کی فاتح ٹیمیں لاہور میں انٹر ڈویژن ایونٹ میں شرکت کرینگی طارق رشید نےکہا کہ ہماری حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں سلمان نعیم نے کہا کہ ہمارے خطہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ایسے اقدامات کررہی ہیں

جس سے عوام کو اورخاص طور پر نوجوانوں کو بہترین سہولیات میسر آسکیں ملک انور علی نے کہاکہ آج کل کے دور میں گراونڈ آباد کرناصدقہ جاریہ ہے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اس سلسلہ میں اقدامات قابل تعریف ہیں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطہ ملتان کے کھلاڑیوں جذبہ اور لگن کے ساتھ اپنے ٹیلنٹ کا اظہار کرتے ہیں کسی بھی شعبہ زندگی میں موجود اس خطہ کے لوگ اپنی پہچان خود بناتے ہیں

حکومت پنجاب تمام نوجوانوں کو ایسے بہترین صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے میں کوشاں ہیں جس سے وہ عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں سمر گیمز کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملتان ڈویژن صوبائی سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی

دریں اثنا کھیلے میچز میں ملتان ڈسڑکٹ کی گرلز ٹیم نے لودہراں ڈسڑکٹ گرلز کو تین صفر سے جبکہ وہاڑی ڈسڑکٹ گرلز نے خانیوال ڈسڑکٹ گرلز کو دو صفر سے شکست دی بوائز کے مقابلوں میں ملتان ڈسڑکٹ نے لودہراں ڈسڑکٹ کو تین صفر جبکہ وہاڑی ڈسڑکٹ نے خانیول ڈسڑکٹ کو تین صفر سے شکست دی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!