ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلی سطح کے وفد نے پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، وفدمیں سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین، چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خاں ،ایسوسی ایٹ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن زاہد شاہ، ممبر ایگزیکٹو بورڈ اولمپیئن ناصر علی ،لیگل ایڈوائزر پاکستان ہاکی فیڈریشن ...
مزید پڑھیں »ہاکی
دفاعی چیمپئن بیلجیئم نے ہاکی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
دفاعی چیمپین بیلجئیم اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں آسٹریلیا نے سپین اور بیلجئیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ کلنگا سٹیڈیم بھوبنیشور میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل ...
مزید پڑھیں »بھارت کا ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا خواب حقیقت نہ بن سکا
ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا خواب حقیقت نہ بن سکا ، بھارت کو ناک آؤٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے ناک آوٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5 سے شکست دے دی ...
مزید پڑھیں »ہاکی ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا
ایف آئی ایچ ہاکی مینز ورلڈ کپ کا دوسرا رائونڈ کل اتوار سے شروع ہو گا ، ابتدائی رائونڈ مکمل ہونے کے بعد دفاعی چیمپئن بیلجیئم، آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور انگلینڈ نے اپنے اپنے پولز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ ہر پول سے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں بھارت، ...
مزید پڑھیں »ہاکی ورلڈ کپ میں کل مزید چار میچ کھیلے جائینگے
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 15واں ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں کل بروز جمعہ مزید چار میچز کھیلے جائیں گے ۔مینز ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے جس میں شائقین ہاکی کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ، میگا ایونٹ میں جمعہ کو چار میچوں ...
مزید پڑھیں »ہاکی کے کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، نئی سنتھٹک آسٹروٹرف بیلجیئم سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم پہنچ گئی
ہاکی کے کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی کاوشوں سے نئی سنتھٹک آسٹروٹرف بیلجیئم سے جمعة المبارک کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم پہنچ گئی ہے، آسٹروٹرف کے ساتھ شاکنگ پیڈ بھی پہنچ گئے ہیں ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اپنے بیان میں ہاکی کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ...
مزید پڑھیں »پوٹھوہار فیسٹیول، انٹرڈسٹرکٹ ہاکی مقابلوں میں راولپنڈی کی ٹیم نے ٹائٹل جیت لیا
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پوٹھوہار فیسٹیول میں اتھلیٹکس، ہاکی،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اورتائیکوانڈو کے مقابلے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام راولپنڈی میں منعقد ہوئے۔ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی مقابلوں میں راولپنڈی کی ٹیم نے فائنل میں جہلم کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ ڈی ایس اوشمس توحیدعباسی نے بتایاکہ پوٹھوہار فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے بیک وقت راولپنڈی ڈویژن کے 6اضلاع میں جاری ...
مزید پڑھیں »نیشنز کپ ہاکی ، پاکستان نے کینیڈا کو شکست دیدی
جنوبی افریقہ میں جاری ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کرتے ہوئے پوزیشن میچ میں کینیڈا کی ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی، ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی اس سے قبل کھیلے جانے والے پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے لیے ...
مزید پڑھیں »نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان مسلسل دوسری شکست کے بعد سیمی فائنل دوڑ سے باہر
جنوبی افریقا میں ہونے والے نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان مسلسل دوسرا میچ ہار گیا جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔آئرلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ پہلے اور دوسرے کوارٹر میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم آئرلینڈ نے تیسرے کوارٹر میں برتری حاصل کی ...
مزید پڑھیں »نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بڑی شکست
نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا، میزبان جنوبی افریقا نے 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔جنوبی افریقا کے شہر پوچسٹروم میں ایف آئی ایچ مینز نیشنز کپ کا آغاز ہوگیا، پاکستان ٹیم اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے مدمقابل تھی جس میں میزبان ٹیم نے شروع سے ہی دباؤ رکھا ...
مزید پڑھیں »