ہاکی ورلڈ کپ میں کل مزید چار میچ کھیلے جائینگے

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 15واں ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں کل بروز جمعہ مزید چار میچز کھیلے جائیں گے ۔مینز ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے جس میں شائقین ہاکی کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ، میگا ایونٹ میں جمعہ کو چار میچوں کا فیصلہ ہوگا ، شیڈول میچز برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم، رورکیلا میں کھیلے جائیں گے۔

 

پہلے میچ میں پول اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا نبرد آزما ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں اسی میدان پر اسی گروپ کی ٹیمیں فرانس اور ارجنٹائن پنجہ آزمائی کریں گی ۔تیسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں بیلجیم اور جاپان آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ بھی اسی گروپ کی ٹیموں جنوبی کوریا اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کے لئے کوالیفائی نہ کرنے کے باعث ایونٹ میں شریک نہیں ہے ، گرین شرٹس کو ایونٹ میں سب سے زیادہ 4 ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

error: Content is protected !!