نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان مسلسل دوسری شکست کے بعد سیمی فائنل دوڑ سے باہر

جنوبی افریقا میں ہونے والے نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان مسلسل دوسرا میچ ہار گیا  جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔آئرلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ پہلے اور دوسرے کوارٹر میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم آئرلینڈ نے تیسرے کوارٹر میں برتری حاصل کی اور تیسرا گول چوتھے کوارٹر میں کیا۔

 

 آئرلینڈ کے ایمپے کونر، واکربینجامن اور اوڈونوگی شین نے گول کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدل شاہد نے گول اسکورکیا۔مسلسل دوسری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔گزشتہ روز نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان جنوبی افریقا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی تھی۔

error: Content is protected !!