پوٹھوہار فیسٹیول، انٹرڈسٹرکٹ ہاکی مقابلوں میں راولپنڈی کی ٹیم نے ٹائٹل جیت لیا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پوٹھوہار فیسٹیول میں اتھلیٹکس، ہاکی،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اورتائیکوانڈو کے مقابلے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام راولپنڈی میں منعقد ہوئے۔ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی مقابلوں میں راولپنڈی کی ٹیم نے فائنل میں جہلم کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ ڈی ایس اوشمس توحیدعباسی نے بتایاکہ پوٹھوہار فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے بیک وقت راولپنڈی ڈویژن کے 6اضلاع میں جاری ہیں۔

 

انٹرڈسٹرکٹ ہاکی کے مقابلے شہنازشیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی، اتھلیٹکس کے مقابلے میونسپل فٹبال سٹیڈیم جبکہ بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اورتائیکوانڈو کے مقابلے شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقدہوئے۔ اس موقع پر ڈی اوسپورٹس عبدالوحیدبابر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم قیصر بھی موجودتھے۔ پوٹھوہارفیسٹیول کی اختتامی تقریب آج بروزجمعہ واہ کینٹ میں منعقدہوگی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرکھیل، ثقافت وامورنوجواناں ملک تیمورمسعود ہونگے۔

error: Content is protected !!