Tag: رنز

  • آسڑیلیا ،نیوزی لینڈ کے ٹی ٹونٹی میں ریکارڈز ہی ریکارڈز

    آسڑیلیا ،نیوزی لینڈ کے ٹی ٹونٹی میں ریکارڈز ہی ریکارڈز

    اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے میچ میں ریکارڈز کی نئی داستاں رقم ہو گئی جہاں آسٹریلیا نے ٹی20 کی تاریخ کا سب سا بڑا حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔

    آسٹریلیا نے سہ ملکی سیریز کے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 244 رنز کا ہدف حاصل کر کے ٹی20 کی تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کے حصول کا عالمی ریکارڈ بنایا۔

    اس سے قبل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بڑا ہدف حاصل کرنے کا عالمی اعزاز ویسٹ انڈیز کے پاس تھا جس نے 2015 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 236 رنز کا ہدف حاصل کر کے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

    میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے جارحانہ بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ دونوں ٹیموں نے 32 چھکے لگائے اور میچ میں زیادہ چھکوں کا ویسٹ انڈیز اور بھارت کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا جو انہوں نے 2016 میں بنایا تھا۔

    میچ میں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے 18 اور آسٹریلین بلے بازوں نے 14 چھکے لگائے۔

    جہاں یہ میچ بلے بازوں کیلئے ہر لحاظ سے یادگار رہا وہیں باؤلرز کو اس میچ میں بدترین پٹائی برداشت کرنا پڑی اور اینڈریو ٹائی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں زیادہ رنز دے کر مہنگے ترین آسٹریلین باؤلر بن گئے۔

    ٹائی نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 64 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں اور اس طرح وہ ٹی20 میچ میں زیادہ رنز کھانے والے آسٹریلوی باؤلر بن گئے۔

    ٹی20 کی تاریخ میں آئرش باؤلر بیری میکارتھی مہنگے ترین باؤلر ہیں جنہیں 2017 میں افغانستان کے خلاف میچ میں 69 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی تھی۔

    یہ میچ اس لحاظ سے بھی یادگار رہا کہ یہ ٹی20 کی تاریخ میں پہلا میچ تھا جہاں دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے سنچری کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ میچ میں پہلے کیوی بلے بازوں مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینگرو باؤلرز کی خوب خبر لیتے ہوئے ٹیم کو 132 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

    بعدازاں ڈیوڈ وارنر اور ڈی آرسی شارٹ نے بھی کیویز باؤلرز کو بھرپور جواب دیا اور ٹیم کو 121 رنز کا آغاز دیا۔

    اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پاور پلے میں 91 رنز بٹور کر عالمی ریکارڈ برابر کر دیا، اس طرح آسٹریلین ٹیم پاور پلے میں زیادہ رنز بنا کر ہالینڈ اور آئرلینڈ کی ہم پلہ ہو گئی ہے۔

     

  • سٹیووا کا زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا

    سٹیووا کا زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا

    سینچورین (سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 45 رنز کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ (آج) جمعہ کو بھارت کے خلاف شیڈول چھٹے اور آخری ایک روزہ میچ میں سٹیووا کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر آملہ کامیاب ہو گئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 31ویں بلے باز بن جائیں گے، سٹیووا نے 7569 جبکہ آملہ نے 7525 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 26 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

  • جین پال ڈومینی نے ایک اوور میں37رنز جڑ دیئے

    جین پال ڈومینی نے ایک اوور میں37رنز جڑ دیئے

    جوہانسبرگ: معروف جنوبی افریقی بلے باز جین پال ڈومینی لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اوور میں زیادہ رنز بٹورنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

    انہوں نے گزشتہ روز مومینٹم ون ڈے کپ میں کیپ کوبراز کی نمائندگی کرتے ہوئے نائٹس کے خلاف میچ کے ایک اوور میں 37 رنز بٹور کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

    240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوبراز کی اننگز کے 37ویں اوور میں ڈومینی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ایڈی لائی کی خوب خبر لی، انہوں نے ایڈی کی پہلی چار گیندوں پر چھکے لگائے، پانچویں گیند پر دو رنز بنائے، چھٹی گیند نو بال قرار پائی اور اس پر چوکا جڑ کر پانچ رنز حاصل کیے جبکہ آخری گیند پر گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکا۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے لسٹ اے کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے ایک اوور میں زیادہ رنز بنانے کا ہرشل گبز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے 2007 میں منعقدہ ورلڈ کپ میں ہالینڈ کے باؤلر وان بونگے کو اوور میں مسلسل چھ چھکے لگائے تھے۔

    لسٹ اے کی تاریخ میں ایک اوور میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز زمبابوے کے ایلٹن چیگمبرا کو حاصل ہے جنہوں نے 14-2013 میں ڈھاکا پریمیئر لیگ میں بنگلہ دیشی باؤلر الاؤدین کے اوور میں 39 رنز بنائے تھے۔

  • دوسرا ٹیسٹ، جنوبی افریقن ٹیم پر اعتماد آغاز کے بعد لڑکھڑا گئی

    دوسرا ٹیسٹ، جنوبی افریقن ٹیم پر اعتماد آغاز کے بعد لڑکھڑا گئی

    بھارت کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقن بیٹنگ لائن اپ پر اعتماد آغاز کے بعد لڑکھڑا گئی، میزبان ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنا لئے تھے، کپتان فاف ڈوپلیسی 24 اور کیشو مہاراج 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، میچ کے پہلے روز ایڈن مرکرام اور ہاشم آملہ کے سوا پروٹیز کا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، ایڈن اور آملہ نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور بالترتیب 94 اور 82 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا، ایشون نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہفتے کو سینچورین میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقن قائد ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ایڈن مرکرام اور ڈین ایلگر نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 85 رنز کا آغاز فراہم کیا

    یہاں پر ایشون نے ایلگر کو آؤٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، ایلگر 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، 148 کے سکور پر ایڈن مرکرام جو کہ اچھی بیٹنگ کر رہے تھے 94 کے انفرادی سکور پر ایشون کی گیند کا نشانہ بنے، ڈی ویلیئرز جنوبی افریقہ

    کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 20 رنز بنا کر ایشانت شرما کی گیند پر شکار ہوئے، 246 کے سکور پر پروٹیز کی چوتھی وکٹ گری جب ہاشم آملہ جو کہ بھرپور فارم میں تھے 82 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد ڈی کوک اور فلینڈر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تو پروٹیز پر دباؤ بڑھ گیا لیکن اس موقع پر کیشومہاراج نے کپتان کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور دن ختم ہونے تک مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا، اسطرح پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنا لئے تھے، ڈوپلیسی 24 اور مہاراج 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ایشون نے 3 اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ لی۔

     

error: Content is protected !!