

قومی فیڈریشنز بھارت میں شرکت سے پہلے پی ایس بی سے رجوع کریں،
سیکیورٹی خدشات پر نیا نوٹیفکیشن جاری
اسلام اباد۔26جولائی 2025 ; پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بھارت میں منعقد ہونے والے کسی بھی کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت سے قبل پی ایس بی سے پیشگی مشاورت کریں۔
ترجمان پی ایس بی کے مطابق یہ فیصلہ پی ایس بی بورڈ کی 34ویں اجلاس میں کیا گیا جو 23 جولائی 2025 کو منعقد ہوا۔سرکلر میں تمام نیشنل سپورٹس فیڈریشنز کو سختی سے اس ہدایت کی پابندی کرنے کا کہا گیا ہے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی بھی نیشنل فیڈریشن بھارت میں کسی کھیل میں شرکت کے لیے پی ایس بی سے پیشگی اجازت کے بغیر وعدہ یا معاہدہ نہیں کرے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیڈریشنز بھارت میں کھیلوں میں شرکت سے قبل پی ایس بی سےمشاورت کریں، ترجمان پی ایس بی نے کہا ہے کہ 23 جولائی کو منعقدہ پی ایس بی بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلے کیے گئے۔
نوٹیفکیشن میں مدت کا تعین نہیں کیا گیا ہے، اب قومی ہاکی ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں شریک نہیں ہوسکے گی۔



