
سمر ایتھلیٹکس اینڈ فٹنس کوچنگ کیمپ کا اختتام، کھلاڑیوں کو جدید تربیت دی گئی
حیدرآباد (سپورٹس لنک رپورٹ) حیدرآباد ڈویژنل ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے تعاون سے منعقدہ سمر ایتھلیٹکس اینڈ فٹنس کوچنگ کیمپ سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام میں اختتام پذیر ہو گیا۔
حیدرآباد ڈویژنل ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر سید محمدندیم کی کاوشوں سے15سے26جولائی تک جار ی رہنے والے کیمپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مریم کیریو،شوکت علی سانگی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام مس خالدہ ناز،
سینئر نائب صدر ایچ ڈی اے اے الطاف شیخ، نائب صدر آصف رشید آرائیں، سیکریٹری جنرل مس رضوانہ اکبر، خزانچی منیر قادری، کوآرڈینیٹر کوئس جوس کمپنی، ایم جے، شعیب رضوی، فہام الحق اور ایگزیکٹو ممبران کی مشترکہ کوششوں سے کیا گیاتھا۔
اختتامی تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں کو اجرک کا روائتی تحفہ او ر گلدستے بھی پیش کئے گئے۔تربیتی کیمپ میں کوچ عبدالنواز سمیت کوچز نے150سے زاید نوجوان ایتھلیٹس کو ایتھلیٹکس کے ابتدائی اصول،
جسمانی و ذہنی تربیت، مختلف تکنیکی مہارتوں، دوڑ کے اصول، سانس کی ہمواری، اسپرنٹ اور لانگ رننگ کے فرق، ٹائمنگ بہتر بنانے اور دیگر جدید تکنیکی پہلوؤں پر عملی تربیت فراہم کی۔
اختتامی تقریب کے دوران معزز مہمانانِ گرامی کی موجودگی میں نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور انہیں اسناد بھی دی گئیں۔
کیمپ کے اختتام پر حیدرآباد ڈویژنل ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد شیخ، ریحانہ بھٹی, اشعر عباسی اور مختیار بھٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے اس سرگرمی کو ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
کیمپ کے منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے تربیتی پروگرامز مستقبل میں بھی باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ سندھ کے نوجوان کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔



