Gamesدیگر سپورٹس

جشنِ آزادی "معرکۂ حق” ؛ گدھا گاڑی ریس، کالے گدھے نے میدان مار لیا

معرکہ حق جشن آزادی کے عنوان سے محکمہ کھیل کے زیر اہتمام گدھا گاڑی ریس،

کالا گدھے کے سوار ندیم نے میدان مار لیا

کراچی(سپورٹس لنک) سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے جشنِ آزادی "معرکۂ حق” کے عنوان سے باغ ابن قاسم کلفٹن سے فیریئر ہال تک گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 50 سے زائد گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر فرید علی کے مطابق محکمہ کھیل کے مطابق کالا گدھے کے سوار ندیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، رضوان دوسری اور خالد اسماعیل تیسری پوزیشن پر رہے۔

پہلی پوزیشن جیتنے والے کو 75 ہزار، دوسری کو 50 ہزار اور تیسری پوزیشن پر آنے والے کو 25 ہزار روپے کیش انعام اور ٹرافیاں دی گئیں۔ اس کے علاوہ ریس میں شریک تمام شرکاء کو بھی کیش انعامات اور ٹرافیاں پیش کی گئیں۔

فیریئر ہال میں اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں مہمان خصوصی پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان صائمہ آغا نے انعامات تقسیم کیے۔

ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق، ڈی ایس او فرید علی، اسماعیل شاہ، شکیل احمد اور دیگر شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔صائمہ آغا نے کہا کہ ایسے منفرد ایونٹس عوام کی دلچسپی بڑھاتے ہیں اور جشنِ آزادی کی تقریبات کو یادگار بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل اور تفریحی سرگرمیاں معاشرے میں خوشی، یکجہتی اور مثبت رجحانات کو فروغ دیتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!