دیگر سپورٹس

فیصل بینک نے پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے بائیک اے کاز 2025 ریس کی میزبانی کی

فیصل بینک نے پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے بائیک اے کاز 2025 ریس کی میزبانی کی

کراچی، 12 اکتوبر، 2025: فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے ”بائیک اے کاز 2025“ کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کی۔

یہ ایک کمیونٹی سائیکلنگ ایونٹ ہے جس کا مقصد بریسٹ کینسر سے لڑنے والی خواتین کی معاونت کرنا ہے۔ یہ اقدام فیصل بینک کے فلاح و بہبود، خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی ذمہ داری کی ادائیگی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

بائیک اے کاز ایک فنڈ ریزنگ مہم ہے جو کارپوریٹ سیکٹر اور سائیکلنگ کمیونٹی کو یکجا کرکے بریسٹ کینسر کے خلاف جدوجہد کو مضبوط بناتی ہے۔

بریسٹ کینسر پاکستان میں خواتین کو درپیش بڑے صحت کے مسائل میں سے ایک ہے، جہاں ہر 9 میں سے 1 خاتون اس بیماری کے خطرے سے دوچار ہے۔ ہر سال تقریباً 83,000 نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں،

جبکہ تاخیر سے تشخیص اور علاج کی محدود سہولتوں کے باعث تقریباً 40,000 خواتین اپنی جان گنوا بیٹھتی ہیں۔ اسی پس منظر میں پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں جدید تشخیص اور علاج کا مرکز قائم کر رہی ہے،

جن میں پاکستان کے پہلے خواتین بریسٹ کینسر بے کا قیام بھی شامل ہے، جہاں دل کو کوئی نقصان پہنچے بغیر جدید ترین ریڈی ایشن تھراپی بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

سائیکلسٹوں نے سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی چوک سے ریس کا آغاز کیا اور 5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر پہنچے۔

اس ریس کا مقصد فیصل بینک اور پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کے بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے مشترکہ عزم سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ یہ سرگرمی بریسٹ کینسر آگاہی ماہ سے مطابقت رکھتی ہے،

جس کا مقصد بروقت تشخیص اور علاج کی سہولت تک آسان رسائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس مہم سے حاصل ہونے والی تمام رقم ان مستحق مریضوں کے علاج پر خرچ کی جائے گی جو زندگی بچانے والی طبی معاونت کے منتظر ہیں۔

فیصل بینک کی سینئر مینجمنٹ نے بھی اس تقریب میں بھرپور شرکت کی، جس سے بینک کے اس عزم کی تجدید ہوئی کہ وہ صحت عامہ اور کمیونٹی فلاح و بہبود سے متعلق مثبت و پائیدار اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

جے پی ایم سی کے سائبر نائف فیسلیٹی میں شیلڈ تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں شرکاء کو ان کی تعاون، جذبے اور یکجہتی کے اعتراف میں سراہا گیا۔

فیصل بینک صحت عامہ کے فروغ اور فلاحی منصوبوں کی سرپرستی کے لیے پُرعزم ہے، اس یقین کے ساتھ کہ کارپوریٹ ذمہ داری صرف کاروبار تک محدود نہیں، بلکہ ایک ایسے معاشرے کی تشکیل تک پھیلی ہوئی ہے جہاں معیاری علاج اور صحت کی سہولتوں تک رسائی سب کے لیے ممکن ہو۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!