فسٹ بال کوچنگ کلینک : بچوں کو کھیل کی تکنیک بارے آگا ہ کیا گیا
کھیل ٹیم ورک اور برداشت جیسے اوصاف پیدا کرتے ہیں: اسد بخاری ایڈووکیٹ کا تقریب سے خطاب

فسٹ بال کوچنگ کلینک : بچوں کو کھیل کی تکنیک بارے آگا ہ کیا گیا
کھیل ٹیم ورک اور برداشت جیسے اوصاف پیدا کرتے ہیں: اسد بخاری ایڈووکیٹ کا تقریب سے خطاب
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) فسٹ بال کے کھیل کوگراس روٹ لیول سے فروغ دینے کیلئے پاکستان فسٹ بال فیڈریشن نے حمایت اسلام دارالشفقت فار بوائزمیں فسٹ بال کوچنگ کلینک منعقد کیا۔
جس کا افتتاح مہمان خصوصی سید اسد بخاری ایڈووکیٹ نے کیا۔کوچنگ کلینک میں پچاس سے زائد بچوں نے شرکت کی جنہیں پاکستان فسٹ بال فیڈریشن ارسلان علی طارق اور سیکرٹری جنرل عبداللہ مغل نے فسٹ بال کھیل کی تاریخ ،کھیل کے قوانین، کھیلنے کا طریقہ ،کھیل میں کوچ کے کردار، جدید کوچنگ تکنیک ،فزیکل ٹریننگ اور ذہنی نظم و ضبط کی اہمیت بارے آگاہ کیا۔
کوچنگ کلینک میں خزانچی پاکستان فسٹ بال فیڈریشن حمزہ ملک،جنرل سیکرٹری پنجاب فسٹ بال ایسوسی ایشن خرم شہزاد ، ایچ آر سپورٹس کے چیف ایگزیکٹو محمد حفیظ، راحیل ایڈووکیٹ،
حمایت اسلام دارالشفقت فار بوائزکے سپر نٹنڈنٹ منیر احمد خان ، سٹاف ممبر ثاقب نواز ، محمود عباسی ،شاہد نذیر ،رانا عمیر عقیل ،محمد لطیف ،اصغر علی شاہ ،قافیہ بی بی،افشاں ، ارم بٹ ،شمیم اختر ، شمائلہ ،اصغر علی اورندیم احمد نے خصوصی شرکت کی ۔
مہمان خصوصی سید اسد بخاری ایڈووکیٹ نے فسٹ بال کوچنگ کلینک کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں
جن کی درست رہنمائی اور تربیت ہی سے ایک مضبوط ، صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور کھیل نہ صرف جسمانی فٹنس بلکہ نظم و ضبط ، ٹیم ورک اور برداشت جیسے اوصاف پیدا کرتے ہیں جبکہ کھیل کے میدان آباد کرکے ہی ہسپتال ویران کیے جا سکتے ہیں ۔
حمایت اسلام دارالشفقت فار بوائز کے سپر نٹنڈنٹ منیر احمد خان نے کہا کہ کسی بھی فیلڈ میں کامیابی کا دارومدار صرف محنت یا موٹیویشن پر نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو ایک اچھے کوچ یا مینٹور کی ضرورت بھی ہوتی ہے ،
کوچنگ صرف کھیلوں کی ٹیموں کیلئے ہی نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں ضروری ہے، چاہے آپ کسی بھی میدان میں ہوں، ایک اچھا کوچ آپ کی صلاحیتوں کو نکھارنے،
آپ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور آپ کو آپ کی منزل تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے ،کوچنگ ایک ایسا عمل ہے جس میں ایک تجربہ کار اور تربیت یافتہ کوچ آپ کی رہنمائی کرتا ہے تاکہ آپ اپنی زندگی کے مختلف پہلوو ¿ں میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں،
کوچ کا بنیادی کام آپ کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور انہیں بہتر بنانا ہوتا ہے تاکہ آپ اپنی کارکردگی کو بہتر کر سکیں۔ایچ آر سپورٹس کے چیف ایگزیکٹو محمد حفیظ نے کہا کہ کھیل میں نکھار،
جدت اورمہارت ایک پروفیشنل کوچ ہی لا سکتاہے جدید تکنیکی تربیت کے ذریعے سے کھلاڑی اپنے کھیل کو نکھار سکتا ہے لہٰذاکوچنگ کے معیار کو بلند کرکے ہی فسٹ بال کے کھیل کو ترقی دی جا سکتی ہے۔



