پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ میچ،بارش راہ میں حائل

آئرش ٹیم ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلے گی۔ فوٹو: کرکٹ آئرلینڈ

ڈبلن: پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ڈبلن میں آج سے شروع ہونے والا تاریخی ٹیسٹ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے شروع ہونا تھا تاہم میچ سے قبل ہی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا۔ بارش کے بعد پچ کو گیلا ہونے سے بچانے کے لیے کور سے ڈھانپ دیا گیا ہے اور گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں بھی پانی جمع ہوچکا ہے۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے 14 مئی تک بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی بھی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کھیلے گی تاہم میچ نہ ہونے کی صورت میں ٹیسٹ کرکٹ میں کسی ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔

بارش کے بعد گرائونڈ سٹاف میدان کو کھیل کے قابل بنانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے

قومی ٹیم بھی آئرلینڈ کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے جب کہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کو آسان نہیں لیں گے اور تمام نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کی ٹرافی

دوسری جانب سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں آئر لینڈ کو ہرانا مشکل ہے، گیلی اور سبز کنڈیشنز پاکستان کے لیے آسان نہیں ہوں گی۔پاکستان کی جانب سے آئرلینڈ کے خلاف 5 بولرز آزمائے جانے کا امکان ہے جب کہ بلے باز امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیسٹ کیپ دی جائے گی۔آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، حارث سہیل، فخر زمان، امام الحق، محمد عباس، محمد عامر، راحت علی، سعد علی، سمیع اسلم، شاداب خان اور عثمان صلاح الدین شامل ہیں۔محکمہ موسمیات نے 11 مئی سے 14 مئی تک ڈبلن میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، بارش ہونے کی صورت میں میچ متاثر ہونے اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کو بھاری خسارے کا خدشہ ہے۔

error: Content is protected !!