آج کھیل اور فٹ بال کی فتح ہوئی ہے ; نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی

 

 

 

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کھیل اور فٹ بال کی فتح ہوئی ہے، فٹ بال عوام کا کھیل ہے،

پاکستان میں فٹ بال کو بہت مقبولیت حاصل ہے، بدقسمتی سے سیاسی کلچر بہت خراب ہوا ہے، سیاست میں عزت اور احترام ختم ہو گیا، سیاست کھیل میں بھی آ گئی ہے۔

 

مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ پوری کوشش ہے کھیلوں کو سیاست سے دور رکھیں، گول کرنے والے ہارون حمید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،

اس تعمیری جذبے کو آگے بڑھایا جائے گا، مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہی سے پوچھیں، میرا نام مولانا فضل الرحمان نہیں ہے۔

 

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ مجھے نہیں پتا پاکستان میں سیاست کا کون بڑا کھلاڑی ہے، سیاسی سوالات کے بجائے آج

کے میچ کے حوالے سے سوال کریں، میچ کے لئے بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے بہترین انتظامات کئے ہیں، کھیلوں میں سیاست کا عمل دخل ڈراؤنا خواب رہا ہے۔

 

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عمدہ کھیل پر کمبوڈیا کی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے، فٹ بال میں کامیابی پر سب لوگ خوش ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!