12 ویں قومی ویمنز کراٹے چیمپئن شپ کل 30نومبر سے ساہیوال میں شروع ہو گی


ساہیوال (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام 12 ویں قومی ویمنز کراٹے چیمپئن شپ کل 30 نومبر بروز جمعہ سے ساہیوال میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل عندلیب سندھو نے کہا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔چمپئن شپ میں انفرادی کاتا، ٹیم کاتا، انفرادی کمیتے، ٹیم کمیتے، 45 کلوگرام،50 کلوگرام،55 کلوگرام،61 کلوگرام، 68 کلوگرام اور پلس 68 کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں۔

error: Content is protected !!