پاکستان اور جنوبی افریقہ کا تیسرااور آخری ٹیسٹ 11جنوری سے

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموںکے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11جنوری سی15جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقہ پہلے دوٹیسٹ جیت کرپہلے ہی سیریزمیں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے ۔تیسراٹیسٹ جیتنے کی صورت میںجنوبی افریقہ پاکستان کو3-0سے شکست دے کرسیریزمیں وائٹ واش کرنے کااعزازحاصل کرے گی۔وضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو6وکٹوں سے شکست دی اوردوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو9وکٹوں سے شکست دی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموںکے مابین مجموعی طورپر1995ء سے اب تک 25ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میںسی4میچ پاکستان نے جیتے اور 14میںجنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ7میچ غیرفیصلہ کن رہے۔پاکستان کی کامیابی کاتناسب16فیصداورجنوبی افریقہ کی کامیابی کا تناسب 52 فیصداوردونوںٹیموںکے مابین میچ ڈراہونے کاتناسب28فیصدہے۔

error: Content is protected !!