کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا گیا، کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ
ملک بھر سے تقریباً 11 ہزار کھلاڑی گیمز میں حصہ رہے ہیں۔

کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا گیا ہے،
ملک بھر سے تقریباً 11 ہزار کھلاڑی گیمز میں حصہ رہے ہیں۔
کراچی میں نیشنل گیمز کے یہ مقابلے اس ماہ کی 13 تاریخ تک جاری رہیں گے، ملک بھر سے تقریباً 11 ہزار کھلاڑی گیمز میں حصہ لیں گے، افتتاحی تقریب کراچی میں جاری ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بطور مہمانِ خصوصی شریک ہیں۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے مطابق گیمز کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی 18سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کررہا ہے، ملک بھر سے آںے والے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے یہ بچے مستقبل میں پاکستان کے لیے عالمی ایوارڈز جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، کھیلوں میں بھرپور حصہ لیں، نوجوانوں کو مثبت ماحول فراہم کررہے ہیں، دلی خوشی ہورہی ہے کہ نوجوان نیشنل گمیز میں جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، یہ نوجوان مستقل میں اولمپلک ونرز ہوں گے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل گیمز کو مثالی بنائیں گے، انتظامیہ کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ 35 ویں نیشنل گیمز کو مثالی گیمز بنائیں جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے، سندھ ہمیشہ میزبانی میں مانا جاتا ہے اور ہم میزبانی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔



