دیگر سپورٹس

35 ویں نیشنل گیمز ; نیٹ بال کے مردوں کے ایونٹ میں آرمی اور نیوی کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

35 ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے مردوں کے ایونٹ میں پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی

جبکہ خواتین میں پاکستان واپڈا اور سندھ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔

کراچی ; 35 ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے مردوں کے ایونٹ میں پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی جبکہ خواتین میں پاکستان واپڈا اور سندھ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔

فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز (آج) اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں جاری گیمز میں خواتین نیٹ بال کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے آزاد جموں و کشمیر کو 34-ـ10 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اور دوسرے سیمی فائنل میں سندھ نے پاکستان آرمی کو 21-32 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ خواتین کا فائنل میچ پاکستان واپڈا اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان آرمی اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ مردوں کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے پاکستان پولیس کو 23ـ-40 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔

دوسرے سیمی فائنل پاکستان نیوی نے پاکستان واپڈا کو 22-24 گول سے ہرا دیا۔

مردوں کے فائنل میں پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان نیوی سے ہوگا جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان واپڈا اور پاکستان پولیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!