نیشنل گیمز:پاکستان آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کر لی،113گولڈ جیت لئے

نیشنل گیمز:پاکستان آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کر لی،113گولڈ جیت لئے
واپڈا 46گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور نیوی24گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسر ی پوزیشن پر موجود
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرمی نے35ویں نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کر لی،113گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر برتری مزید مستحکم کر لی، واپڈا 46گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور نیو ی24گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق پاکستان آرمیکادستہ113گولڈ،50سلور اور 34برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے۔ واپڈا کے کھلاڑی 46گولڈ،43سلور اور 34برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے،نیوی 24گولڈ،21سلور اور 20برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب 7گولڈ،23سلور اور 32برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی،ایچ ای سی 6 گولڈ،29 سلور اور 37برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں،سندھ6گولڈ،15سلور اور 38گولڈ میڈلز کے ساتھ چھٹی اور پاکستان ائر فورس 6گولڈ،11سلور اور 14برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر تھے۔
خیبر پختونخوا نے چار گولڈ،آٹھ سلور اور 30برانز،بلوچستان دو گولڈ،6سلور اور 11برانز،اسلام آباد ایک گولڈ،تین سلور اور چار برانز،ریلوے دو گولڈ،پانچ سلور اور17 برانز،پولیس 17 برانز،گلگت بلتستان تین برانز اور آزاد جموں کشمیر نے ایک برانز میڈ ل حاصل کیا ہے۔
ادھر بیڈ منٹن کے مینزسنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنلز میں واپڈا کے عرفان سعید،کے پی کے مراد علی،پنجاب کے رضا علی عادل اور واپڈا کے علی لاروش،ویمنز سنگلز میں واپڈا کی غزالہ شفیق،آرمی کی الجا طارق،واپڈا کی ماہور شہزاد اور آرمی کی عمارہ اشتیاق نے فتح سمیٹ کر سیمی فائنلز میں جگہ بنالی۔



