چوتھا ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

چوتھا ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ سیریز دو دو سے برابر ۔
کاکسز بازار ( بنگلہ دیش ) 10 دسمبر۔ پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے ہرادیا اس طرح پانچ میچوں کی یہ سیریز دو دو سے برابر ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلا میچ 13 رنز سے جیتا تھا جبکہ اگلے دو میچوں میں بنگلہ دیش نے تین وکٹوں اور سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
بدھ کو کاکسز بازار اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر126 رنز بنائے۔
پاکستان انڈر 19۔نے 18 اعشاریہ ایک اوورز میں چار وکٹوں پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔
بنگلہ دیش کی اننگز میں اچیناجنت نے4 چوکوں کی مدد سے35 رنز سکور کیے۔سمعیہ اختر نے20 رنز بنائے۔میمونہ نہار نے 24 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔
روزینہ اکرم اور میمونہ خالد نے بالترتیب 17 اور 29 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی اننگز میں فضہ فیاض نے آؤٹ ہوئے بغیر5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز سکور کیے ۔
کپتان ایمان نصیر نے 4 چوکوں کی مدد سے42 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 69 رنز کا اضافہ کیا۔کومل خان نے 22 رنز بنائے۔
جرین تسنیم نے 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فضہ فیاض پلیئر آف دی میچ رہیں۔ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔



