نیشنل گیمز بیڈمنٹن مینز اور وومینز ٹیم ایونٹ کا ٹائیٹل پاکستان واپڈٖا کے نام
پاکستان آرمی کو مینز اور وومینز کے فائنل میں شکست کا سامنا

نیشنل گیمز بیڈمنٹن مینز اور وومینز ٹیم ایونٹ کا ٹائیٹل پاکستان واپڈٖا کے نام
پاکستان آرمی کو مینز اور وومینز کے فائنل میں شکست کا سامنا
کراچی ; نیشنل گیمز کے بیڈمنٹن مقابلے سندھ اسپورٹس بورڈ کلب ناظم آباد می جاری ہیں، مینز ٹیم ایونٹ کا فائنل پاکستان واپڈا اور پاکستان اآرمی کے مابین کھیلا گیاجو پاکستان واپڈا نے1-3 سے جیت لیا
پاکستان واپڈا کی جانب سے پہلے سنگل مقابلے میںمحمد علی لاروش نے آرمی کے انجم بشیر کو 15-21 اور 11-21 سے پہلے ڈبل مقابلے میں آرمی کے راجہ محمد حسنین اور راجہ زولقرنین کی جوڑی نے واپڈا کے عامر سعید اور اویس زاہد کو 15-21 اور 12-21 سے شکست دی،
دوسرے سنگل مقابلے میں واپڈا کے عرفان سعید نے آرمی کے شعیب ریاض کو 21-15، 4-21 اور 17-21 سے شکست دی جبکہ دوسرے ڈبل مقابلے میں واپڈا کے محمد علی لاروش اور عزیم سرور کی جوڑی نے آرمی کے یاسر اور انجم بشیر کو 13-21 اور 18-21 سے شکست دے کر مینز فائنل میں کامیابی حاصل کی،
وومینز ایونٹ کا فائنل پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کے درمیان کھیلا گیا جو واپڈا نے 0-3 سے جیت لیہا پہلے سنگل مقابلے میں واپڈا کی جانب سے ماہانور شہزاد نے آرمی کی صروت فاطمہ 4-21 اور 13-21 سے شکست دی،
پہلے ڈبل مقابلے میں واپڈا کی ماہا نور شہزاد اور فرزانہ علی کی جوڑی نے آرمی کی صروت فاطمہ اور سومیہ طارق کو 10-21 اور 15-21 سے شکست دی،
دوسرے سنگل مقابلے میں واپڈا کی غزالہ صدیق نے آرمی کی عمارہ اشتیاق کو 18-21 اور 19-21 سے شکست دے کر نیشنل گیمز کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا،
ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بھی بہت بڑی تعداد موجود تھی جو تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کتے رہے، آج سے نگل مقابلوں کا آغاز ہو گا۔



