پریذیڈنٹ کپ : ایس این جی پی ایل کے مبصرخان کی پانچ وکٹیں اور ہیٹ ٹرک
سٹیٹ بینک کے محمد فیضان، واپڈا کے محمد اخلاق اور پی ٹی وی کے تیمور خان کی سنچریاں

پریذیڈنٹ کپ : ایس این جی پی ایل کے مبصرخان کی پانچ وکٹیں اور ہیٹ ٹرک
سٹیٹ بینک کے محمد فیضان، واپڈا کے محمد اخلاق اور پی ٹی وی کے تیمور خان کی سنچریاں
کراچی 10 دسمبر ۔ پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ایس این جی پی ایل ۔واپڈا۔ اوجی ڈی سی ایل اور سٹیٹ بینک نے اپنے میچز جیت لیے۔
کے سی سی اے سٹیڈیم میں سٹیٹ بینک ( 258 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ) نے ساحر ایسوسی ایٹس ( 257 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ) کو5 وکٹوں سے ہرادیا . سٹیٹ بینک کے محمد فیضان کے 106 اور سعود شکیل کے 55 رنز۔
ساحر ایسوسی ایٹس کے محسن خان کے 53 اور اسفند مہران کے 51 رنز۔ شاہد عزیز کی تین وکٹیں۔محمد فیضان پلیئر آف دی میچ رہے۔
نیا ناظم آباد سٹیڈیم میں واپڈا ( 199 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ) نے غنی گلاس ( 193 ) کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔
واپڈا کے محمد اخلاق کے 8 چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے 102رنزناٹ آؤٹ ۔محمد عارف کے 67 رنز۔
غنی گلاس کے حسین طلعت کے 53 رنز۔ عاکف جاوید کی 45 رنز کے عوض 4 وکٹیں ۔ محمد اخلاق پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل ( 140 ) نے کے آر ایل ( 40 آل آؤٹ ) کو 100 رنز سے ہرادیا۔
فاتح ٹیم کے مبصرخان کی ہیٹ ٹرک سمیت 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں۔
انہوں نے شاہ زیب خان ۔ شایان شیخ اور سفیان مقیم کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کیا۔ ساجد خان کی 10 رنز دے کر 4 وکٹیں۔شان مسعود کے47 رنز۔ کے آر ایل کے ثاقب خان کی21 رنز کے عوض 4 وکٹیں۔ مبصر خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں اوجی ڈی سی ایل ( 271 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ) نے پی ٹی وی ( 268 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ) کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔
اوجی ڈی سی ایل کے روحیل نذیر کے 81 اور امام الحق کے 63 رنز پی ٹی وی کےتیمور خان 117 ناٹ آؤٹ محمد طحہ 63 اور شامل حسین 52 رنز کے ساتھ نمایاں۔ عامر خان کی تین وکٹیں۔ روحیل نذیر پلیئر آف دی میچ رہے۔



