دیگر سپورٹس

عبدالمنان کی شاندار فتح، لبنان میں آئی ایم ایم اے ایف ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

عبدالمنان کی شاندار فتح، لبنان میں آئی ایم ایم اے ایف ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

لاہور: پاکستان نے لبنان میں جاری آئی ایم ایم اے ایف ایشین چیمپئن شپ میں ایک اہم کامیابی حاصل کر لی ہے جہاں پاکستانی فائٹر عبدالمنان نے سیمی فائنل میں شام کے یانال الدوکی کو ٹی کے او (TKO) کے ذریعے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

عبدالمنان نے مقابلے کے دوران بہترین اعصاب، مہارت اور حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا اور بتدریج دباؤ بڑھاتے ہوئے مقابلہ اپنے حق میں ختم کر دیا۔ اس فتح کے بعد وہ ایشین ٹائٹل سے صرف ایک قدم دور ہیں اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کی مضبوط امید بن چکے ہیں۔

لبنان میں جاری ایشین چیمپئن شپ میں 18 ممالک کے 400 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ایسے میں عبدالمنان کا فائنل تک پہنچنا پاکستان ٹیم کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ایشیا میں تیسری پوزیشن کی درجہ بندی کے ساتھ شرکت کی ہے، جو گزشتہ سال لاہور میں ایشین چیمپئن شپ کی میزبانی کے بعد حاصل ہونے والی کامیابیوں کا تسلسل ہے، جہاں پاکستان نے 12 میڈلز جیت کر اپنی صلاحیتوں کا واضح ثبوت دیا تھا۔

اب عبدالمنان فائنل میں میدان میں اتریں گے جہاں انہیں پاکستان کے لیے ایشین سطح کا ایک بڑا اعزاز حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!