سائوتھ ایشین ویٹ لفٹنگ گیمز،قومی کھلاڑیوں کے ٹرائلز 15نومبرکوہونگے


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ساؤتھ ایشین ویٹ لیفٹنگ گیمز میں ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پاکستانی خواتین پلیئرز نے کمر کس لی، آئندہ برس مارچ میں نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں شیڈول گیمز میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لئے ٹرائلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، یہ ٹرائلز پندرہ نومبر کو ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں ہوں گے۔ پلیئرز 45، 49، 55، 59، 64،71، 76، 81، 87 اور87 پلس کلوگرام ویٹ کیٹگری میں اپنا انتخاب درست ثابت کرنے کی کوشش کریں گی۔تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پلیئرز کی رجسٹریشن 12 نومبر تک کروا لیں۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد امین بٹ کا کہنا ہے کہ مردوں کی طرح خواتین پلیئرز میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، امید ہے کہ ہماری ویمنز ساؤتھ ایشین ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں کامیاب رہیں گی۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!