آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ: وویمنز ٹاٸٹل آرمی نے جیت لیا

آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ: وویمنز ٹاٸٹل آرمی نے جیت لیا

ڈیپارٹمنٹل ایونٹ کا فاٸنل واپڈا اے کے نام رہا ، بریگیڈٸر ر افتخار منصور نے انعامات تقسیم کٸے

فاٸنل میں لاٸیکنز کلب کو 5-12پواٸنٹس سے شکست

آرمی کی آمنہ محسن نے 8، ہادیہ نے 3پواٸنٹس سکور کٸے

واپڈا اے نے مینز ڈیپارٹمٹل کیٹگری کا فاٸنل جیتا

واپڈا اے کی فاٸنل میں واپڈا بی کیخلاف 10-21پواٸنٹس سے کامیابی

واپڈا کے کلیم اللہ نے 9، زین الحسن نے 7پواٸنٹس سکور کٸے

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈٸر ر افتخار منصور نے انعامات تقسیم کٸے

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی سعید اختر، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ سمیت دیگر کی شرکت

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر کا فاتح ٹیموں کیلٸے کیش انعامات تقسیم کیے ۔

اسلام آباد (نوازگوھر)

پاکستان آرمی نے آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فاٸنل میں لاٸیکنز اے کلب کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا وویمنزٹاٸٹل جیت لیا جبکہ واپڈا اے نے مینز ڈیپارٹمنٹل ایونٹ کا ٹاٸٹل اپنے نام کیا ۔

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گٸے ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈٸر (ر)افتخار منصور تھے

جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاٸریکٹر جنرل سعید اختر، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کےایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور،

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ، چیٸرمین سلیکشن کمیٹی کرنل (ر) شجاعت رانا، قومی ہیڈ کوچ ریاض ملک، اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

وویمنز ایونٹ کے فاٸنل میں آرمی نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت لاٸیکنز اے کلب کوپانچ کے مقابلے میں 12پواٸنٹس سے شکست دی۔آرمی کی آمنہ محسن نے 8 جبکہ ہادیہ نے 3پواٸنٹس سکور کٸے۔

مینز ڈیپارٹمنٹل کیٹگری کے فاٸنل میں واپڈا اے نے واپڈا بی کو اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت 10-21پواٸنٹس سے شکست دی۔ واپڈا کے کلیم اللہ نے 9، زین الحسن نے 7پواٸنٹس سکور کٸے۔

قبل ازیں سیمی فاٸنل راونڈ میں واپڈا اے نے آرمی اے کو 16-18جبکہ واپڈا بی نے آرمی سی کو 19-21پواٸنٹس سے شکست دی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈٸر ر افتخار منصور نےکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے ۔

اس موقع پر جناب محمد اعجاز بٹ صدر فیڈرل باسکٹ بال ایسوسیشن نے فاتح ٹیموں کو کیش انعامات دیے۔

error: Content is protected !!