چوتھے آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا جنوبی وزیرستان میں آغاز


وانا (سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی وزیرستان وانا سپورٹس کمپلیکس میں چوتھے آل پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ کا کمانڈنٹ ساوتھ وزیرستان اعجازاحمد نے باقائدہ افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ ساوتھ اعجازآحمد، میجرعمراور سپورٹس منجرتاج وزیر اور پی ٹی آئی کے بانی عجب گل وزیر سمیت مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی،افتتاحی تقریب کے دوران کمانڈنٹ ساوتھ اعجاز احمد نے میڈیاسے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ سپورٹس سے علاقے میں امن وامان،خوشحالی اور جسمانی قوت کو فوقیت ملے گی،انھوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان میں سپورٹس کے حوالے سے مذیدپروگرام منعقد کرینگے،دوسری جانب سپورٹس منیجر تاج وزیر نے کہاکہ اس ٹورنمنٹ میں لوکل سطح 30 اور ملکی سطح پر 15 کے قریب ٹیمیں حصہ لیںگی۔انہوں نے مزید کہا کہ باہر سے آنے والی تمام ٹیموں کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

3Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!