بابر اعظم کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی شدید مذمت

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے گوجرانوالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کپتان کی حفاظت کرے اور ہمارے پیارے پاکستان کو محفوظ رکھے۔خیال رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

 

error: Content is protected !!