کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 158 رنز کا ہدف

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈوئن اسمتھ کے جارحانہ آغاز کی بدولت پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 158 رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کامران اکمل محمد نواز کی شاندار گیند کا نشانہ بنے اور بغیر کوئی رن بنائے اپنی پہلی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد ڈوئن اسمتھ اور محمد حفیظ نے مل کر 56 رنز کی جارحانہ شراکت قائم کی تاہم 49 رنز کے انفرادی اسکور پر ڈوئن اسمتھ آؤٹ ہوگئے۔ڈوئن اسمتھ نے اپنی اننگز میں پانچ فلک شگاف چھکے لگائے تاہم واٹسن کی گیند پر وہ کیون پیٹرسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ڈوئن اسمتھ کے بعد محمد حفیظ بھی لافلن کی گیند پر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد زلمی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ خوش دل شاہ اور لائم ڈاؤسن بالترتیب 4 اور 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس موقع پر کپتان سیمی اور رکی ویسلز کی 56 رنز کی شراکت نے زلمی کو قابل دفاع اسکور 157 رنز تک پہنچادیا۔ سیمی 36 جبکہ ویسلز 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن نے دو جبکہ راحت علی، محمد نواز اور بین لافلن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تیسرے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ میں کم بیک کیا ہے اور اب تک 7 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری نمبر پر موجود ہے۔دفاعی چیمپئنز پشاور زلمی 7 میچز میں سے صرف 3 میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر ہے۔آج کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔

5Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!