بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیتن شرما نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیتن شرما نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیتن شرما نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کو بھجوایا جسے قبول کر لیا گیا۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ چیتن شرما نے سٹنگ آپریشن سے پیدا ہونے والے تنازع کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

 

 

چیتن شرما نے سٹنگ آپریشن میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی کھلاڑی فٹنس کے لیے انجیکشن لگواتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیتن شرما پر استعفیٰ دینے کے لیے بہت دباؤ تھا اور ان کے انکشافات کے بعد روہت شرما اور ہاردیک پانڈیا بہت غصے میں تھے۔

error: Content is protected !!