فاؤنڈیشن پبلک اسکول کیجانب سے جیولین تھرو کے قومی ہیرو ارشد ندیم کے اعزاز مین تقریب.

 

 

 

فاؤنڈیشن پبلک اسکول کیجانب سے جیولین تھرو کے قومی ہیرو ارشدندیم کے اعزاز مین تقریب

 

میرا مقصد ایشین گیمز اور پیرس اولمپکس میں گولڈ حاصل کرنا ہے۔ قوم کی دعاؤں اور تعاون نے میرا حوصلہ بڑھایا: ارشد ندیم۔

 

کراچی: پاکستان کے جیولین تھرو کے قومی ہیرو اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے سلورمیڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ میرا اگلا ہدف چین میں ہونے والے ایشین گیمز اور اگلے سال پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنا ہے پوری قوم کی حمایت اور دعائیں میرے حوصلے بلند کرتی ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاؤنڈیشن پبلک سکول کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب میں کیا ارشدندیم نے اپنی پذیرائی پر فاؤنڈیشن پبلک سکول کی پوری انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کو سکول کی سطح سے فروغ دینے کی ضرورت ہے اور FPS طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی ترقی کے لیے بہت محنت کر رہا ہے

تقریب میں فاؤنڈیشن پبلک اسکول کی انتظامیہ نے ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دوملین روپے کا چیک پیش کیا دریں اثنا، فاؤنڈیشن پبلک اسکول اور ہیڈ اسٹارٹ اسکول سسٹم کے مختلف کیمپسز کا دورہ کرتے ہوئے ارشد ندیم نے طلباء سے ملاقات کی

جو انہیں خوش آمدید کہنے، ان سے سیلفیز اور آٹوگراف لینے اور قوم کے اسٹار بننے کے سفر سے بہت متاثر نظر آئے اس موقع پر فاؤنڈیشن پبلک اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر رضا کمال منہاس نے کہا کہ ارشد ندیم ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک اور رول ماڈل ہیں جو بین الاقوامی سطح پر ہمارے ملک کا پرچم بلند کررہے ہیں

ہم سب آنے والے مقابلوں کے لیے ارشد ندیم کیلء دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے لیے مزید میڈلز جیتیں گے بانی پرنسپل FPS، یاسمین رضا منہاس کاکہنا تھا کہ ہم سب ارشد ندیم کے پرجوش سفر کو سراہتے ہیں

اور مستقبل میں اپنے غیر معمولی ایتھلیٹ کی مزید کامیابیوں کی خواہش کرتے ہیں تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایف پی ایس رحمان منہاس، سینئر اسپورٹس منیجر ایف پی ایس مراد حسین، ڈائریکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید میمن، چیئرمین کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن آصف عظیم اور صدر سید وسیم ہاشمی بھی موجود تھے

 

 

 

error: Content is protected !!