انعام بٹ نے قومی پرچم سربلند کردیا،ورلڈ بیچ گیمز میں طلائی تمغہ سینے پر سجا لیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے مایہ نازپہلوان محمدانعام بٹ نے ورلڈبیچ گیمز ریسلنگ 90کلوگرام کیٹگری میں گولڈمیڈل جیت کر دنیابھر میں سبزہلالی پرچم سربلند کردیا۔ دوحہ(قطر)میںجاری ورلڈ بیچ گیمز میںپاکستان کی نمائندگی کرنیوالے والے واحد اتھلیٹ محمدانعام بٹ پہلوان نے ریسلنگ گروپ اے کے 90کلوگرام مقابلے میں اپنی پہلی فائٹ میں پرتگال کے آندرے ڈی سلوا3-0 کو شکست دی، دوسری فائٹ میں جارجیاکے مارساداتو کو1-0سے ہرادیا، محمدانعام بٹ نے تیسری فائٹ میں ترکی کے اوزکان مورت کو1-0سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، انعام بٹ نے آزربائیجان کے آلیوکانان کو شکست دیکر لیگ میں اپنی مسلسل چوتھی فتح حاصل کی۔سیمی فائنل میں انعام بٹ  نے اسپین کے ریسلرکوشکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فائنل میں جارجیاکے مارساداتو کو5-2سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشدستار پہلوان بطور منیجر وکوچ ان کے ہمراہ تھے۔

https://twitter.com/i/status/1183825107774590977
error: Content is protected !!