آئی پی ایل،،راجستھان رائلز کی رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف جیت

بنگلور،چندی گڑھ (سپورٹس لنک رپورٹ)آئی پی ایل میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا،گزشتہ روزایونٹ کے گیارہویں میچ میں راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرز بنگلورکو 19رنز سے ہراد یاجبکہ 12ویں میچ میں کنگز الیون پنجاب نے چنئی سپرکنگزکو 4رنز سے شکست دی ۔تفصیلات کے مطابق راجستھان رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں پر 217رنزبنائے ،سنجو سمپسن نے 92ناقابل شکست رنز کی شاندار اننگزکھیلی ان کی اننگز میں 10چھکے اور 2چوکے شامل تھے جبکہ اننگز میں مجموعی طورپر 14چھکے اور 14چوکے لگے ،ووکس اور چاہل نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں بنگلور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر 198رنز بناسکی ،کوہلی 57اور مندیپ 47ناٹ آؤٹ رنز بناکر قابل ذکر رہے ،اننگز میں کل 7چھکے اور 20چوکے لگے ،گوپال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔سنجوسمپسن کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں کنگزالیون پنجا ب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں پر 197رنز بنائے ،کرس گیل63رنز بناکر ٹاپ سکورررہے ۔اننگز میں کل 9چھکے اور19چوکے لگے ،عمران طاہر اورایس این ٹھاکر نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں چنئی سپرکنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5وکٹوں پر 193رنز بناسکی ۔ایم ایس دھونی کی چھکوں اور 6چوکوں سے سجی 44گیندوں پر 79رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی فتح گر ثابت نہ ہوسکی اور کنگز الیون پنجاب نے چار رنزسے فتح حاصل کرلی ۔اننگزمیں کل 8چھکے اور15چوکے لگے ،اے جے ٹائی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کرس گیل کو 33گیندوں پر 4چھکوں اور 7چوکوں کی مددسے 63رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔

error: Content is protected !!